• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) بلوچستان فٹبال کپ کے فائنل راؤنڈ میں 12 ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے ہوئے جس کے بعد 8 بہترین ٹیموں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوئٹہ سٹی، لسبیلہ، پنجگور، تربت، چمن، نوشکی، خاران اور ڈی ایف اے کوئٹہ کے درمیان کواٹر فائنل مقابلے 28 اور 29 مارچ کو ہوں گے۔اس مرحلے کی 4 کامیاب ٹیمیں 31 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا آخری معرکہ 2اپریل کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل فائنل راؤنڈ کے چھٹے روز لورالائی اور پنجگورکے درمیان میچ 2-2 جبکہ خاران اور چمن کے مابین بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
تازہ ترین