• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثے چھپانے پروائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نااہل قرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جن ملتان بہادرعلی خان نےبطورالیکشن ٹربیونل وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈملتان ہمایوں اکبرکواثاثہ جات اورمعلومات چھپانے پرنااہل قراردیکر الیکشن منسوخ کرنیکاحکم دیاہے۔ٹریبونل سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈملتان اورتحریک انصاف کےامیدوارحاجی فضل حسین چانڈیہ نےانتخابی عذرداری دائرکی تھی کہ کنٹونمنٹ بورڈملتان کے وارڈنمبر7سےانکےمقابلےمیں  آزادامیدوارہمایوں اکبرممبرمنتخب ہوئے جوبعدازاں وائس پریذیڈنٹ بھی منتخب ہوگئے،انہوں نےکاغذات نامزدگی میں اپنے مختلف اثاثہ جات اوربنک اکاؤنٹس چھپائےجس پران کےکاغذات مستردکردئیے گئے لیکن اپیلیٹ اتھارٹی سےحکم امتناعی اورالیکشن لڑنے کی اجازت پرانتخاب میں حصہ لیاتھا،اثاثہ جات چھپانے پروہ صادق وامین نہیں رہے،انہیں نااہل قراردیاجائے،ہمایوں اکبرنے اپنےجواب میں الزامات کومستردکیااورکہاکہ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی انہیں مستردکردیاتھا۔مذکورہ درخواست کی سماعت ڈیڑھ سال جاری رہی اورگزشتہ روزفیصلہ سنایاگیاجس پردرخواست گزاراوراس کےحامیوں نےمٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ نااہل ہونیوالےہمایوں اکبرنےکہاہےکہ ہم عدلیہ کےفیصلےکااحترام کرتےہیں لیکن اپنےحق کےحصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔
تازہ ترین