• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل ڈپٹی ڈی ای اوز کی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے مختلف اضلاع کےمعطل کئے جانے والے 20ڈپٹی ڈی ای اوز کی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں معطل ہونے والوں کو ذاتی شنوائی کے لئے بمعہ ریکارڈ طلب کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں ضلع سیالکوٹ،حافظ آباد،شیخوپورہ،سرگودھا اور میانوالی کے معطل ڈپٹی ڈی ای اوز کو آج 28مارچ کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے ،متعلقہ ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے حدود کے سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی اکتوبر 2016ء تا فروری 2017ءکی حاضری کا ریکارڈ بھی ساتھ لائیں،اسی طرح مذکورہ اضلاع کے مانیٹرنگ اسسٹنٹ (ایم ای ایز) کو بھی آج28مارچ کو لاہور طلب کیا گیا ہے انکو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا متعلقہ سکولوں کا ریکارڈ لے کرصبح 10بجے سول سیکرٹریٹ لاہور کے کمیٹی روم میں پیش ہوں ۔
تازہ ترین