• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ،لوڈشیڈنگ جاری

ملتان ،عبدالحکیم(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )ملتان سمیت جنوبی پنجاب  میں گرمی کی شدت بڑھ گئی   جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری   ہے تفصیلات کے مطابق  ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہےجو37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچگیا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال بھی بڑھا دیا ہے ۔ دن کے اوقات میں تپش کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے سکولوں ، کالجوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے علاوہ ازیں  عبدالحکیم دین پور ، امید گڑھ، شہادت کندلہ، جلیل پور، دھرم پورہ ، باگڑ،کوت اسلام حویلی کورنگہ ، بربیگی قتال پور ، کنڈ سرگانہ، درکھانہ بار اور گھگہ بار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری اور کاشتکار پریشان ہیں گرمی میں  دس سے سولہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گیا ہے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور لوڈشیدنگ کے اوقات میں کمی کرنے اور لوڈشیڈنگ کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین