• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی پرچم کی عظمت ہماری شان ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)یوم پا کستان23مارچ کی تقریبات کو شایان شان طور پر منعقد کرنے کے سلسلے میں بلوچستان اسمبلی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی نے چلتن ایڈونچر اور کوہ شین ایڈونچرز کی مشترکہ کوہ پیماء ٹیم کے سربراہ ممتاز کوہ پیماء عبدالواحید بڑیچ کو پاکستان کا قومی پرچم دے کر کوہ زرغون پر لہرانے کیلئے الوداع کیا اس موقع پر چلتن ایڈونچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے بانی سربراہ حیات اللہ خان درانی اور رکن بلوچستان اسمبلی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی موجود تھے محترمہ راحیلہ درانی نے کہا کہ قومی پرچم کی عظمت شان وشوکت ہماری شان ہے قومی پرچم سے محبت وطن عزیز پاکستان سے بے لوث خدمت کی اعلیٰ مثال ہے انہوں نے کوہ پیمائوں کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور حیات اللہ درانی نے کوہ پیمائوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کوہ پیمائوں میں عبدالوحید بڑیچ، عبدالغفور، محمدہاشم،عنایت اللہ، رحمت اللہ، نذیر احمد، امان اللہ، ظاہر شاہ، خالد احمد، عبدالوہاب، احسان اللہ، رضا چنگیزی ،عاشق خان مندوخیل اور ثناء اللہ خان درانی شامل تھے ۔
تازہ ترین