• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے‘جماعت اہلسنت

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد حیات القادری نے کہ ہم نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ناموس رسالت ﷺ کی پاسبانی کا فریضہ ایمان کا حصہ ہے دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا پاکستانیت کا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو آپریشن ردالفساد کی زد میں لایا جائے گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ان قوتوں کا سراغ لگایا جائے جو ان گستاخ بلاگرز کے پیچھے ہیں مسلم گستاخانہ کلچر کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی ہو نی چاہیئے حکومت نے ابھی تک کسی بھی گستاخ بلاگر کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ قومی اتحاد ویکجہتی ہی پاکستان دشمن سازشوں کا واحد علاج ہے استعماری طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسولﷺ سے خائف ہیں نظام مصطفی ﷺ کے حامی قوتیں متحد ہو جائیں خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔
تازہ ترین