• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی عمل میں اپوزیشن کو شامل کیا جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) اپوزیشن لیڈر میٹروپولیٹن کارپوریشن رحیم کاکڑ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر خدابخش لہڑی، سرور بازئی بوستان کشتمند، فاروق لانگو، جمال لانگو، رجب کربلائی، غفار قمبرانی، یحییٰ ناصر، نسیم اللہ اچکزئی، عبداللہ خان، نثار شاہ اسلم رند و دیگر تمام ارکان اپوزیشن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی عمل میں کوئٹہ کے تمام حلقوں بشمول اپوزیشن میٹروپولیٹن کے تمام حلقوں میں ترقیاتی عمل فوری شروع کرایا جائے کیونکہ اپوزیشن کے اکثر حلقوں میں ابھی تک 2014-15 کا ترقیاتی کام نہیں ہوا عوامی مسائل کے حل میں تعاون کریں گے بیان میں کہا گیا کہ صفائی کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے جا رہے ہیں جبکہ عملاً صفائی وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔
تازہ ترین