• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرےمرحلے کا آغاز

کوئٹہ( محمد ارسلان فیاض)و فاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا جسکے تحت صوبے کے 3ہزار نوجوانوں کوپوسٹ گریجویٹس جبکہ ملک بھر سے 56 ہزار طلبا طالبات کو انٹرن شپ دی جائے گی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 3ہزارطلبا طالبات وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرن شپ کریں گے انٹر ن شپ کرنے والے نوجوانوں کوایک سالہ مدت کے دوران 12ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور انہیں وفاقی و صوبائی محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبوں میں کھپایا جائے گاذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کےپہلے مرحلے میں صوبے کے سولہ سو نوجوانوں کو مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں میں کھپایا گیا تھا جبکہ اب مجموعی طور پرصوبے کےپانچ ہزار کے قریب طلبا طالبات اس پروگرام سے استفادہ کریں گے ۔
تازہ ترین