• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کا احتساب کریگی‘سردار زین العابدین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر سردار زین العابدین خلجی نے کہا ہے کہ نیب کی پلی بارگین کے قانون کی وجہ سے کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کروڑوں اور اربوں کا غبن کرنیوالے چند لاکھ دیکر رہا ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے بلوچستان میں پسماندگی غربت اور بیروزگاری عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی برسراقتدار آ کر ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے اور کرپٹ عناصر سے پائی پائی وصول کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں دو جماعتوں کے مک مکا نے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا اقتدار کیلئے باریاں لی گئیں ۔
تازہ ترین