• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منو جان ،اسپنی روڈ اور عبداللہ ٹائون کے مسائل حل کئے جائیں،اہل علاقہ

کوئٹہ(پ ر)اسپنی روڈ منو جان عبداللہ ٹائون کے مکینوں عمیر خان ،محمد اویس ودیگرنے کہا ہے کہ علاقہ بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے گندا پانی کئی روز تک سڑکوں پر جمع رہتا ہے جس سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے کئی بار متعلقہ حکام کو اس حوالے سے شکایت کی گئی مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے علاقے سے منتخب نمائندے عوام کو بھول چکے ہیں بیان میں حکام بالا سے اپیل کی گئی ہے کہ متاثرہ سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین