• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی ملک شکر خان میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی ملک شکر خان منو جان روڈ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ابلتے گٹر مکینوں کیلئے درد سر بن گئے کلی شکر خان و گردونواح میں نکاسی آب کا نظام انتہائی ناقص ہے نالیوں کا گندا پانی کچرہ پھنسے کی وجہ سے سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوںکو آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ اکثر نالیاں پختہ نہیں جبکہ عملہ صفائی بھی نے بھی طویل عرصہ سے علاقے کا رخ نہیں کیا جس کی وجہ سے نالیوں میں کچرہ جمع ہو جاتا ہے اور نالیاں بندہو جاتی ہیں گندہ پانی سڑک پر کھڑا رہنے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی آمد و رفت میں دشواری ہوتی ہے اور کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں نکاسی آب کا نظام بہتر اور نالیاں پختہ تعمیر کا جائیں-
تازہ ترین