• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکس کے مطالبات پرجلد عمل درآمدکیاجائے ٗ ناصربلوچ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن فاطمہ جناح جنرل اینڈچیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے صدرحاجی ناصر بلوچ جنرل سیکرٹری عبداللہ جان کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری منظور سرپرہ سینئرنائب صدر شریف کھیتران نائب صدر محمدارشاد جونیئر نائب صدردائود رئیسانی چیئرمین عبدالعلی کھیازئی فنانس سیکرٹری سلیم الحق رند سرپرست اعلیٰ نادر خان یوسفزئی جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمدحسن اور دیگرنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پرفوری طورپر عملدرآمد کرکے پیرامیڈیکس کی بے چینی دور کی جائے انہوںنے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ پیرامیڈیکس کے پروفیشنل الائونس رسک الائونس اپ گریڈیشن اور سروس اسٹرکچر کی منظوری دی جائے انہوںنے کہاکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کی خاطربھرپور جدوجہد پریقین رکھتے ہیں۔
تازہ ترین