• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے پرچوں کی چیکنگ کا نوٹس لیا جائے‘بی ایس او

کوئٹہ( پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے اپنے بیان میں مشن روڈ پر واقع سکول  میں امتحانی عملے کے انچارچ کی جانب سے میٹرک کے پرچوں کی چیکنگ میں بدعنوانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپرمارکنگ میں غیرمتعلقہ خواتین مارکنگ کررہی ہیں جو باعث افسوس ہے اسکول ہذا میں امتحانی پرچوں کی چیکنگ میں منظور نظر طالبات کو پوزیشن دلوا کر ذہینطالبات کی حق تلفی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیچراپنی بیٹیوں سمیت سکول کے چپڑاسی کی بیٹی سے بھی پیپر چیک کرواتے ہوئے پائی گئی۔پرچوں کی چیکنگ غیر متعلقہ افراد سے کرواکر جن ٹیچروں سے منسوب کیا جارہا ہے وہ سکول سے چھٹی پر ہیں ۔اس ضمن میں سکول پرنسپل کو سکول کے دیگر عملے کی جانب سے باربار شکایت کرنے کے باوجود اس کا نوٹس نہیں لیا جارہا مارکنگ عملے کی جانب سے چیئرمین بورڈ کو بھی ایک سے زائد مرتبہ خط لکھا جاچکاہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔بیان میں محکمہ تعلیم کے حکام کی توجہ سکول میں ہونیوالی بدعنوانی کی جانب دلاتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
تازہ ترین