• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرومائیٹ مالکان کے مسائل حل کیے جائیں‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ مسلم باغ میں کرومائیٹ مالکان کو بارود کی قلت کا سامنا ہے جس پر ہزاروں افراد کا روزگاروابستہ ہے حکومت اور ڈی سی کی یقین دہانی کے باوجود مالکان مسائل کا شکار ہیں قلت کے باعث آٹھ سو روپے میں ملنے والا بارود تین ہزارروپے تک پہنچ چکا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوںنے جمعیت نظریاتی مسلم باغ کے امیر کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو میں کیا انہوںنے کہاکہ حکومت اور ڈی سی مسلم باغ میں کرومائیٹ مالکان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںکیونکہ کرومائیٹ کی صنعت سے ہزاروں خاندان کا روزگار وابستہ ہے ۔
تازہ ترین