• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مو ٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کی حکمت عملی سامنے نہ آسکی

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ٹریفک پولیس کےتمام تر دعوئوں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں مو ٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کےلئے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آسکی۔ اتوار کو شاہدرہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین لڑکوں کی ہلاکت  پولیس کے دعوئوں کومسترد کرنے کی واضح مثال ہے۔ جو راولپنڈی سے ایک ہی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر چار کی تعداد میں شاہدرہ روڈ پہنچےتھے۔ موٹرسائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صر ف ناکوں پر ہی چیکنگ ہوتی ہے۔ ادھرٹریفک پولیس کا دعویٰ ہےکہ وزیر داخلہ چوہدری نثارکی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے آئی جی پی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی زیر نگرانی شروع کی گئی مہم کے دوران 2ماہ میں میں آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کردہ 117ورکشاپس کے دوران 1931لرنرز اور وائلیٹرز ،پرائیویٹ اداروں میں ورکشاپس کے دوران 85افراد کو ،سرکاروں اداروں میں 230افراد،روڈ سیفٹی پر8 کیمپس کے دوران24000افراد ،مختلف سکولوں اور تعلیمی اداروں میں 7800جبکہ5400افرادکو روڈ پر آگاہی فراہم کی گئی۔ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری ٹریفک قوانین خصوصاً لین اور لائن کی پابندی کریں تاکہ حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔   
تازہ ترین