• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی سے محروم رہ جانیوالے ٹریفک وارڈنزکوجلداے سی آرزمکمل کرانے کی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترقی سے محروم رہ جانے والے راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنزکو جلدازجلداے سی آرزمکمل کرانے کی ہدایت کردی گئی، گذشتہ 10سال سے نہ لکھی گئیں سالانہ خفیہ رپورٹس کے حصول کیلئے سٹی ٹریفک وارڈنزکومشکلات کاسامناہے ،ان میں سے بعض وارڈنزکاکہناہے کہ اے سی آرزلکھنا افسروں کاکام ہے لیکن ان کے ساتھ ناانصافی کی حدکردی گئی اور2007سے اب تک ان کی اے سی آرزالتواکاشکارچلی آرہی ہیں اوریہ اے سی آرزنہ ہونے کی وجہ سے 24مارچ کولاہورمیں ہونے والی ڈی پی سی میں ان کے کیس زیرغورنہیں لائے جاسکے اب انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خوداپنی اے سی آرزلکھواکرمحکمے کوفراہم کریں ان کاکہناہے کہ اس ضمن میں قواعدوضوابط کے مطابق متعلقہ افسروں کوپابند کیا جاناچاہئے کہ وہ چارج چھوڑنے سے قبل اپنے ماتحت عملے کی اے سی آرازخودلکھ کرجمع کرائیں ۔اب وہ گذشتہ 10برس کے دوران تعینات رہنے والے افسروں کے پیچھے پھرنے پرمجبورہیں جن میں کئی دوسرے شہروں بلکہ بعض دوسرے صوبوں میں تعینات ہیں ۔
تازہ ترین