• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہرائوں کی کارپٹنگ اپنے وسائل سے مکمل کی جائیگی‘ شیخ انصر عزیز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد کے میئرو چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تمام چھوٹی بڑی شاہرائوں کی کارپٹنگ اپنے وسائل سے مکمل کی جائیگی تاکہ خاطر خواہ بچت اور خودانحصاری کی جانب پیشقدمی کی جا سکے۔ وہ پیر کو سیکٹر ایف سیون میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کا معائنہ کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر ایم پی او عمر صغیر رانا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ متعدد سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔  
تازہ ترین