• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحیل شریف کا اتحادی ا فواج کاسربراہ بنناپاکستان کیلئے اعزاز ہے،فضل الرحمٰن خلیل

اسلام آباد(نیوز ر پو رٹر) تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل وانصارالامہ پاکستان کے امیرمولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاسعودی عرب میں 39 اسلامی ممالک کی افواج کاسربراہ بنناپاکستان کیلئے اعزازکی بات ہے ۔تحریک انصاف اور چند جماعتوں کی طرف سے اس تقرری پراعتراض بے معنی ہے ۔جنرل راحیل شریف کی نئی ذمہ داریوں سے جلدمشرق وسطی میں بھی  امن قائم ہوجائے گا اورمشرق وسطی کے تقسیم کی امریکی سازشیں ناکام ہوں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ خالدبن ولیدمیں علماء کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نےکہاکہ سعودی عرب ،روس ،چین اورپاکستان مشترکہ طورپرجن اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں اسے نہ صرف پاکستان مضبوط ہوگابلکہ اس خطے سے بیرونی سازشوں کوناکام بنانے میں مددملے گی۔
تازہ ترین