• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین اقتصادی راہداری میں آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا جائے‘ چوہدری لطیف اکبر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بزنس مین پیسہ تو کما سکتے ہیں ملک نہیں چلا سکتے۔ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہیں جسے صوبہ بنائے بغیر بھی تمام حقوق دیئے جا سکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عبوری ایکٹ 74ء میں ترامیم کے بغیر آزاد کشمیر کو مالیاتی اعتبار سے مستحکم نہیں بنایا جا سکتا۔ بھارت زیادہ عرصہ مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا‘ آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہین کوثر ڈار اور یوتھ کے صدر سردار ضیاء القمر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین