• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت وتعلیم میں550آسامیوں کی منظوری

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ صحت و تعلیم میں ساڑھے 5سو سے زائد آسامیوں کی منظوری دے دی، محکمہ صحت میں 356جبکہ محکمہ ہائیرایجوکیشن اور ایلیمنٹری اینڈسکینڈری ایجوکیشن میں تقریبا 201آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے، جس پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعےبھرتیاں کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کو باقاعدہ مشتہرکردیا گیا ہےجس کیلئے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے امیدوار ایپلائی کرسکیں گے، محکمہ صحت میں 320مرد وخواتین ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس جن میں 30نئی آسامیاں شامل ہیں کی پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے،ان میں فزیشن کی 19آسامیاں، سرجن کی 10،ریڈیالوجسٹس 44،انیتھزسٹس58،سکن سپیشلسٹ12، سائیکاٹریسٹ 28، نیفرولو جسٹ 17 ،گائناکالوجسٹ53،پیتھالوجسٹ28،ڈینٹیسٹری کی 15 اور دیگر شعبوں میں آسامیاں شامل ہیں۔امیدواروں کیلئے عمر کی حد 22سے 40سال تک رکھی گئی ہے،  محکمہ صحت میں 10سینئررجسٹرارز، 22ڈینٹل سرجن (مردوخواتین )، 3ڈینٹل سرجن خواتین کوٹہ کے تحت جبکہ 1اسسٹنٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن کی آسامی کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح محکمہ ہائیرایجوکیشن میں مختلف مضامین کے 118خواتین اسسٹنٹ پروفیسرزاور ایک لیکچرار(اقلیت)، محکمہ ایلمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میں گریڈ17میں ایک سبجیکٹ سپیشلسٹ بائیولوجی (ڈس ایبل کوٹہ)، 2سبجیکٹ سپیشلسٹ بائیولوجی (اقلیت)10مرد سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس، 10ایس ایس انگلش، 20ایس ایس فزکس، 38مرد ایس ایس سٹیٹسٹکس اورمعذور اور اقلیت کیلئے ایک ایک ایس ایس سٹیٹسکٹس کے آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ امیدواروں کیلئے عمر کی حد 23سے 35سال رکھی گئی ہے۔
تازہ ترین