• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی کے گوشت اوراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(خبرنگارخصوصی)مرغی کے گوشت اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور مہنگائی کی موجودہ لہر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ آئینی پٹیشن جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرغی کے گوشت سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاءچاول ، گھی ، چینی ، آٹا اور بیسن کے علاوہ ٹماٹروں اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ حکومت قمیتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دورہونے سے عام شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا جبکہ شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات صادر کرئے
تازہ ترین