• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ محمد سعیدنےقانون کی کیا خلاف ورزی کی؟ سرکاری وکیل سے 4اپریل کو جواب طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کےکیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے استفسار کیا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ امیر جماعةالدعوة نےقانون کی کیا خلاف ورزی کی ہے جس کی بناپر انہیں نظربند کیا گیا ہے ۔کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ سوموار کوجسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کیخلاف وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ لگایا گیا ہے جس پر پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں نظربند کیا گیا ہے جبکہ آئین اور قانون کی روسے پنجاب حکومت کو اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ حکومت ماضی میں بھی ان کیخلاف کسی قسم کا منفی مواد پیش نہیں کر سکی تھی۔ فاضل عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ وہ چار اپریل کو حافظ محمد سعید کے وکیل کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں اورسماعت ملتوی کر دی۔
تازہ ترین