• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد جاری رہے گی، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

لاہور (نمائندہ جنگ)انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ 12اپریل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس ہو گی ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد معاذ بن جبل ؓ میں مولانا عبد الحمید صابری ،مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل ، مولانا قاری ممتاز احمد ، مولانا عبد الصبور ، مولانا شہزاد احمد ، مولانا حفیظ الرحمن بالا کوٹی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے توہین ناموس رسالت کے مسئلہ کے حل کیلئے آئی ٹی ماہرین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر داخلہ کی طرف سے اسلامی ممالک کے سفراء سے رابطہ درست قدم ہے ، پاکستان علماء کونسل 12اپریل کو قومی بیانیہ کا عملی تصور پیش کرے گی، اس سلسلہ میں 6 اپریل کو اسلام آباد مسجد الفتح میں اجلاس ہو گا ۔
تازہ ترین