لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ رواں ہفتہ شریف خاندان پر بھاری ہے، حیدر آباد میں سڑکوں کا جال بچھانے کا اعلان کرنے والے بتائیں اپنے دور اقتدار میں کتنے ہسپتال بنائے، کتنے سکول بنائے؟ مفاد عامہ کے کتنے منصوبے لگائے؟ نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب ترقیاتی کاموں میں سے کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو شفاف ہو؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔