• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنساس سٹیٹ یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے 3روزہ بین الاقوامی ورکشاپ شروع

لاہور(وقائع نگار خصوصی )یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے شعبہ آرکٹیکچر کے زیراہتمام کنساس سٹیٹ یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے 3روزہ بین الاقوامی ورکشاپ بعنوان’’ روایتی اور جدید طرز تعمیر میں خوبصورتی کا عنصر‘‘ شروع ہوگئی ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر گیری جے کوٹس، کنساس سٹیٹ یونیورسٹی نے کہا کہ خوبصورتی ہمیشہ آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے اس لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو آزماتے ہوئے ایسی عمارتیں اور زمین تیار کرنا نہایت بڑا چیلنج ہے ۔ ڈین آف آرکٹیکچر اور پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم ،ماہر تعمیرات کامل خان ممتاز اور تیمور خان ممتاز نے بھی سیر حاصل گفتگو کی ۔
تازہ ترین