• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد اور صحت مند صحافت عوام کے حقوق کی نگہبان ہے ،ڈائریکٹر انفارمیشن

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) آزاد اور صحت مند صحافت عوام کے حقوق کی نگہبان اور ضامن ہے ، ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن ایک تقریب سے دوران خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافت مکمل طور پر آزاد ہے تاہم یہ آزاد ی آئین اور قانون کے تابع ہے ان قوانین اور اقدار کی حدود میں رہتے ہوئے ہمیں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ملک میں علاقائی صحافت پروان چڑھ رہی ہے اور الیکٹرانک میڈیاکے آنے سے بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت اور افادیت میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہی پرنٹ میڈیا ہی ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی یہ حیثیت برقرار ہے ۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انگلش بین الاقوامی زبان ہے اور اس لئے ضروری ہے کہ اس زبان کو سمجھا جائے اور معاشرے میں عام کی جائے اس سلسلہ میں پرنٹ میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔
تازہ ترین