• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار شام سنگھ کی برسی کی3روزہ تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب (نمائندہ جنگ)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار شام سنگھ کی پہلی برسی کی تین روزہ تقریبات گزشتہ روز مرکزی گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہوگئیں ، تین روزہ تقریبات کا آغاز اکھنڈا پاٹھ کی رسم سے ہوا جس میں سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریبات کے دوران سکھ کمیونٹی نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،تقریبات کے آخری روز بھوگ ڈالا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا ،اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ،امن وامان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی ارداس (دعا) بھی کی گئی ۔
تازہ ترین