• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت9افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت9افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ چوک علامہ اقبال کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے45سالہ شفقت بی بی، تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ رنگ پورہ چوک کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں70سالہ فجل کریم، لاری اڈہ چوکی کے علاقہ لاری اڈا چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے70سالہ ملک اشرف،ستراہ روڈ موٹر سائیکل سے گر کر30سالہ سیدنجم الحسن، تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی موڑ موٹر سائیکل پیدل چلتے آدمی سے ٹکرانے سے40سالہ محمد ریاض وغیرہ زخمی ہوگیا۔وزیرآباد روڈ کنال سٹی سکیم کے پاس رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں22سالہ طیب ،53سالہ اسلم اور62سالہ مجاہد، پیرو چک کے پاس موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں27سالہ اشفاق احمد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔
تازہ ترین