• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ک کے امتحانات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

حیدرآباد( بیورو رپورٹ) حیسکوچیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ امتحانی مراکز پر پیپرز کے دوران بجلی بحال رکھی جائے اور بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو امتحان کے دوران لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بہتر فراہمی کی مانیٹرنگ چیف آپریٹنگ آفیسر رحم علی اوٹھو خود کرینگے۔ واضح رہے کہ حیسکو چیف اسد اللہ کی ہدایت پرنویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران بجلی بحال رکھنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور تمام آپریشن سرکلوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی  کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور حیسکو کے تیکنیکی عملہ کو بھی الرٹ کیا گیا ہے کہ کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں خرابی کو دور کرکے فوری طور پر بجلی بحال کی جائے۔
تازہ ترین