• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ودیا بالن کی فلم بیگم جان کی پاکستان میں ریلیز مشکوک

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم بیگم جان کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے تاہم اس فلم کی پاکستان میں ریلیز شکوک وشبہات کا شکار ہوگئی ہے، اس فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کی علیحدگی کے گرد گھومتی ہے جس میں ودیا بالن نے ایک فحاشہ کا کردار ادا کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوسکے گی تاہم مہیش بھٹ پاکستان سے اپنے دوستانہ تعلقات کے باعث وہاں اس کی ریلیز کیلئے پرامید ہیں، بھٹ نے اس فلم کی ریلیز کے لئے پاکستانی حکومت کو ایک خط بھی لکھا ہے تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم میں پاکستان مخالف جذبات ہیں اس لئے اس کی ریلیز کو روکے جانے پر کوئی حیرت نہیں ہونی چاہئے۔  
تازہ ترین