• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”محبت تم سے نفرت ہے“ 8اپریل سے ”جیو“ پر!!

کراچی (محمد ناصر) عمران عباس اور عائزہ خان کی جوڑی پر مشتمل ”جیو ٹی وی “ کا نیا ڈرامہ سیریل ”محبت تم سے نفرت ہے“ 8اپریل سے آن ایئر کیا جائے گا ۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جیو ٹی وی سیریل کے ذریعے محبت اور نفرت کی زنجیر سے بندھی ایک ایسی سبق آموز کہانی عوام کے سامنے لائے گا جسے ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے۔ عائزہ خان اور عمران عباس شوبز کی دُنیا میں چمکنے والے دو ایسے ستارے ہیں جو اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کے سبب بہت پسند کئے جاتے ہیں ۔ اس سیریل میں ناظرین اِن دونوں کو پہلی بار ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر دیکھیں گے۔ سیریل آن ایئر ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر نا صرف اِن دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جارہا ہے بلکہ اِن کے درمیان ہونے والے مکالمے بھی اس نئے شاہکار کی سنجیدگی کی عکاسی کررہے ہیں۔ نئے سیریل میں شہزادشیخ ، صبا فیصل ، ثمن انصاری، کنزہ ہاشمی، سبرین حسبانی اور دیگر آرٹسٹ بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائیں گے۔ مقبول اور یادگار ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے اپنے دیگر سیریلز کی طرح اِس ڈرامے کو بھی انتہائی خوبصورتی سے تحریر کیا ہے جس میںمعاشرے کے تلخ حقائق اور محبت میں قربانی دینے والوں کی لازوال داستانوں کو انتہائی عمدگی سے ترتیب دیا ہے۔ سیریل کے ہدایتکار فاروق رند ہیں جو اس سے قبل کئی مقبول سیریل تخلیق کر چکے ہیں۔ ”محبت تم سے نفرت ہے“ ہر ہفتے کی شب 8 بجے نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین