• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحیل شریف کیلئے مسلم عسکری اتحاد کی سربراہی حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آئی این پی ) حکومت نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی بین الاقوامی مسلم عسکری اتحاد کی سربراہی کیلئے نامزدگی کے معاملے پر پارلیمینٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا، اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہو گئیں، دینی جماعتوںنے پار لیمینٹ سعودی عرب کی اس پیشکش اور اس پر حکومت کی جانب سے ضابطے کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھانے کی حمایت کردی ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی طرف سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کی کمان میں جلد عالمی مسلم عسکری اتحاد کی فعالیت کے معاملے پر پارلیمینٹ کو اعتماد میں لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین