• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا حیدرآباد کیلئے 50کروڑاور یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مو ومنٹ (پاکستان) کے کنو نیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر اعظم میا ں پاکستان محمد نو از شریف کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت حیدر آباد کی تعمیر و ترقی کے بلدیاتی نمائندوںکو 50کروڑروپے دینے، شہر میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے 100کروڑ روپے کے اعلان اور حیدرآباد کے منتخب حق پرست اراکین اوربلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کاخیرمقدم کیااوراسے خوش آئند قرار دیاہے اورحیدرآبادکی عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کراچی اور اس کے عوام کیلئے خصوصی پیکیجزکااعلان کرکے یہاںپائی جانے والی مایوسیوںکوختم کریں۔ فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے حیدرآبادمیںیونیورسٹی کے قیام، شہرکی تعمیروترقی کیلئے50کروڑروپے اورحیدرآبادائیرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے،میٹروبس سروس شروع کرنے اور اسکولز،کالجزاور استپالوںتعمیرکرنے کے اعلان اور منتخب نمائندوںسے ملاقات سے حیدرآبادکے عوام میںپائی جانے والی مایوسیاں بڑی حدتک ختم ہوگی۔ فاروق ستارنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ 8 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ حیدرآبادشہرکی خستہ حالی کی جانب مبذول کرواتی رہی لیکن سندھ حکومت حیدرآباد دشمن پالیسیوںکے باعث تاریخی شہر حیدرآباد گزشتہ8 سالوںسے تعمیر و ترقی کاموں سے نہ صرف محروم رہا بلکہ مسلسل حکومتی عدم توجہی کی باعث کھنڈات میںتبدیل ہوگیا۔ فاروق ستار نے کہاکہ سندھ حکومت اس حد تک آگے نکل گئی تھی کہ اس نے حیدرآبادکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے انکے اختیارات سلب کرلئے جسکے باعث شہرمیںجگہ جگہ کچرے کی ڈھیرجمع نظرآتے ہیں۔فاروق ستارنے کہاکہ حیدرآباد کے عوام عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیںلیکن سندھ حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیاںیہاںبھی عوام کے مسائل کے حل میںرکاوٹ بننی رہی۔ فاروق ستار نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے عوام کی جانب سے وزیر اعظم کے اعلانات کاخیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف ان اعلانات کو عملی جامہ پہنانے ساتھ ساتھ کراچی کے عوام کے لئے خصوصی پیکیجز کا اعلان کریں گے۔
تازہ ترین