• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل کے حل کرنے کیلئے بھی جامع حکمت عملی اپنائی جائے، مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے حیدرآباد میں وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ منصوبوں کو خوش آئنداور نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے وزیراعظم نواز شریف نے جو اعلانات کیے ہیں وہ اعلانات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور اسی طرح کراچی کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے بھی جامع اور واضع حکمت عملی اپنائی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے دیرینہ مطالبات پر وزیر اعظم نواز شریف کی سندھ پر توجہ اور تعلیم سمیت دیگر اہم شعبوں میں ترقی کے اعلانات سندھ کے عوام کیلئے نیک شگون ہیں اور ان منصوبوں کی وجہ سے حیدرآباد سمیت صوبے کے عوام اس سے فائدہ حاصل کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اپنے قیام سے سے اب تک کراچی سمیت صوبے بھر میں ایسے منصوبوں کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے، انتظامیہ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر صوبے کے عوام کو سہولتیں مہیا کریں۔
تازہ ترین