• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی علاج سے چینی شخص کی گردن کا ٹیومردگنا ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)چین میں 13سال تک  روایتی علاج معالجے کی تکلیف دہ عرصے کے بعد ایک 55سالہ شخص کے گردان کا ٹیومرسوج کر اس کی سائز میں دگنا ہوگیا ہے جبکہ ابھی اس کے پاس بذریعہ آپریشن  علاج کرانے کے لئے رقم موجود نہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وانگ نامی اس شخص کو 2004ء میں گردنی تشنج  ہوا جبکہ اس کا روایتی طریقہ علاج کرانے سے اس میں بہتری کی بجائے مزید بگاڑپیدا ہوگیا اوراب یہ ٹیومر بڑھ کر سائز میں دوگنا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق  متعددٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے بالاخراسے لیپوما  کے طورپر تشخیص کیا ۔اس شخص کو اب آپریشن کروانے کے لئے تقریباًایک لاکھ مقامی چینی  کرنسی درکار ہے۔
تازہ ترین