• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیوں کے نام بدلنا متعصبانہ اقدام ہے،ایم کیو ایم لندن

لندن (جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت اوراراکین نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اورحیدرآبادمیں بانی ایم کیو ایم سے منسوب یونیورسٹیوں کےنام بدلنے کی مذمت کرتے ہوئےاس اقدام کو سراسرناجائز،نفرت انگیز اور متعصبانہ قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے قائدتحریک کے نام سے بننے والی یونیورسٹیز کے نام تبدیل کرکے قائدتحریک، ایم کیو ایم اور مہاجروں سے اپنی ازلی نفرت اور تعصب کاایک اورمظاہرہ کیاہے۔ اس طرح کے اقدامات سے محبتیں پروان نہیں چڑھیں گی بلکہ یہ عمل مزید نفرتوں کوجنم دے گا ۔حکومت سندھ چاہے کیسے ہی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرلے وہ کراچی اورحیدرآبادکے عوام اور قائد تحریک کے تعلق کوختم نہیں کرسکتی۔
تازہ ترین