• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار خاتون ضمانت پر رہا

سیالکوٹ(مانیٹر نگ سیل)پاکستان میں سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار پہلی خاتون کو دو دن بعد عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ایف آئی اے نے خاتون سعدیہ مرزا کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا تھا، عدالت نے خاتون کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پر لندن میں مقیم شادی شدہ شخص کو فیس بک پر بلیک میل کرنے اوراس سے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔خاتون کے خلاف مقدمہ متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین