• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بحرین بزنس کانفرنس 30مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (جنگ نیوز)بحرین میں پاکستانی سفارت خانے اور وفاقی وزارت تجارت کے تعاون سے اسلام آباد میں30مارچ کو پاکستان بحرین بزنس اوپر چون یٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے بحرین کے تجارت، صنعت اور سیاحت کے وزیر زید آر الزیانی خصوصی طور پر بحرین سے اسلام آباد آ رہے ہیں اور انجنیئر غلام دستگیر کے ہمراہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ بحرین سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد کانفرنس میں شرکت کریں گے جن میں چیئرمین بحرین چیمبر آف کامرس، خالد الموداور دیگر ممتاز کاروباری افراد بشمول خالد الزیانی، شیخ محمد بن اسحاق، احمد بن ہندی، احمد السلوم، ٹی فوزی کانو، محمد عبدالجبار الکوھجی،اصغر علی، محمد ساجد اظہار الحق، محمد عثمان، حامد جنید اور دیگر ممتاز افراد شامل ہیں۔ بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے اس تقریب کو ممکن بنانے پر وزارت تجارت کے تعاون کی تعریف کی ہے۔
تازہ ترین