• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے ایبٹ آبادگرائونڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے پر معذرت کر لی

پشاور(ارشد عزیز ملک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایبٹ آباد کے کرکٹ گرائونڈ میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر کرکٹ کے کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی اورہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد اور بیورو کریسی پرعائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کردیا، پرویز خٹک پشاور ڈویویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کھلاڑیوں سے معذر ت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور سے ایبٹ آباد تعزیت کے لئے جارہے تھے انہیں معلوم نہیں تھاکہ ہیلی کاپٹر کہاں اترے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لئے جگہ کا انتخاب کیا تھا لیکن جب مجھے معلوم ہوا تو میںنے کھلاڑیوں سے معذرت کی اور ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی کیونکہ ایبٹ آباد میں کسی بھی جگہ پر ہیلی کاپٹر کو اتارا جاسکتاتھا لہٰذا کرکٹ گرائونڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کا تھا میں نے ڈپٹی کمشنر کو کہا کہ تمھارے ساتھ حساب کروں گا انہوں نے بیوروکریسی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
تازہ ترین