• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان نے عامر خان پر الزامات کو مسترد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے ایم کیو ایم کی تاریخ کے بدعنوان ترین فرد اور چائنا کٹنگ کے بے تاج بادشاہ کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان پر بھونڈے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ عامر خان کو 11مارچ 2015ء کو رینجرز نے نائن زیرو سے تحویل میں لیا اور وہ تقریبا4ماہ بعد ضمانت پر رہے اور آج تک عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے ہیں اگر بابائے بدعنوانی کے بیہودہ الزام میں ذرہ برابر بھی صداقت ہوتی تو عامر خان کو رہائی کے بعد فوراً ہی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر اور بعدازاں رابطہ کمیٹی پاکستان کا انچارج کیوں بنایا گیا۔
تازہ ترین