• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور

تہران ( جنگ نیوز)ایران نے امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور شروع کر دیا جبکہ ایرانی ذمے داران اور ارکان پارلیمنٹ نے نئے امریکی قانون کے منصوبے پر تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،امریکی ارکان کے کانگریس کی جانب سے تیار کردہ قانون کا متن ہر اُس شخص پر پابندی عائد کرتا ہے جس کا ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق ہو اور جو ان کے ساتھ معاملہ کرتا ہو۔ اس کے علاوہ پابندیوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کو بھی شامل کیا گیا ہے،ایرانی صدر کے نائبِ اوّل اسحاق جہانگیری نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکی قانون کے ذریعے ایرانی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو تہران پوری طاقت سے جواب دے گا۔
تازہ ترین