• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اقلیت ہیںیا اکثریت، بھارتی سپریم کورٹ کا استفسار، مظاہرین کیخلاف پیلٹ گنز کے استعمال پر نظرثانی کی ہدایت

ممبئی ( جنگ نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے بھارت کی مرکزی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ ʼبتایا جائے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں؟سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف پیلیٹ گنز کے استعمال پر بھی نظر ثانی کرے،بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں کو اقلیت کا درجہ ملنا چاہیے یا نہیں یہ فیصلہ ریاستی اور مرکزی حکومت کو آپس میں مل کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،چیف جسٹس جے ایس كھیہر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ایس کول کی بنچ نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت باہمی بات چیت سے اس معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کریں اور چار ہفتوں  میں رپورٹ عدالت میں پیش کریں ،ʼیہ بہت اہم مسئلہ ہے اور دونوں حکومتوں کو مل کر اس کا حل تلاش کرنا چاہیے ،سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت کو ہدایات کیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لیے پیلٹ گنوں کی جگہ متبادل ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے ،خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاجوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کے استعمال سے سیکڑوں عام شہری بری طرح زخمی ہونے کے ساتھ بینائی سے بھی محروم ہوگئے تھے۔   
تازہ ترین