• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں خواتین کو دوران ماہواری چھٹی کی اجازت دینےسے متعلق قانون سازی پر غور

کراچی(نیوزڈیسک)مغربی ممالک میں اٹلی پہلا ملک بن سکتا ہے جہاں خواتین کو دوران ماہواری چھٹی کی اجازت دی جائے۔تفصیلا ت کے مطابق، اٹلی کی پارلیمنٹ خواتین کو ماہواری کے دوران تین دن کی چھٹی دینے سے متعلق قانون سازی کرنے پر غور کررہی ہے۔اس سے قبل جاپان اور انڈونیشیاء بھی ایسی ہی قانون سازی کرچکے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کام کرنے والوں کے لیے خاص طور پر اچھی روایت ہوگی کیوں کہ وہ اس سے اپنے آپ کو پرسکون محسوس کریں گی۔
تازہ ترین