• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت سے 16 ہفتے قبل پیدا ہونے والا معجزاتی بچہ تیزی سے زندگی کی جانب گامزن

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ سائوتھ یورکس میں مقررہ وقت سے 16؍ ہفتے قبل پیدا ہونے والا بچہ اب تیزی سے زندگی کی جانب گامزن ہے۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن ڈبل روٹی کے ایک درمیانے سائز کے پیکٹ جتنا تھا اور 24 ہفتوں میں پیدا ہوا تھا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچے کی جلد کو ماحول کے اثرات سے بچانے کیلئے اسے سینڈوچ کی تھیلی میں رکھا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین گزشتہ سات سال سے بے اولاد تھے اور بچے کی قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے شدید پریشان تھے۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 811؍ گرام تھا۔ والدین کو ڈر تھا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ شاید جانبر نہ ہوسکے، تاہم میڈیکل سائنس میں ہونے والی پیشرفت اور ڈاکٹروں کی محنت کی وجہ سے نہ صرف بچہ زندہ رہا بلکہ اب وہ تیزی سے زندگی کی جانب گامزن ہے۔
تازہ ترین