• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،امریکی مسلم طالبہ کا 712صفحات کا مقالہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو میں پڑھنے والی 19؍ سالہ امریکی مسلم طالبہ ہیرا ہاشمی نے 712؍ صفحات پر مشتمل مقالہ تحریر کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ تمام مسلمان دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہیرا ہاشمی کو اپنی کلاس میں ایک مباحثے کے دوران اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے کلاس فیلو نے اصرار کیا کہ تمام مسلمان دہشت گرد نہیں تاہم تمام دہشت گرد مسلمان ہیں جس پر ہیرا ہاشمی نے اپنے ساتھی اور دیگر کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے تحقیق کا فیصلہ کیا اور گوگل اسپریڈ شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے 712؍ صفحات پر مشتمل ریفرنس تحریر کئے جس میں بتایا گیا کہ مسلمان دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین