• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی سورج بنا لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی کے شہر ژیولِش میں جمعرات سے دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی سورج نے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ مصنوعی سورج 149؍ بڑے لیمپوں سے مل کر بنایا گیا ہے۔ تجربے کا مقصد توانائی کے نئے ماحول دوست ذرائع تلاش کرنا ہے۔ یہ لیمپ اس قدر بڑے ہیں جیسے فلم پروجیکٹر کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مصنوعی سورج کا نام SynLight رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی سورج کا تجربہ جرمنی کے شہر کولون سے 30 کلومیٹر دور ژیولیش میں کیا گیا۔ جرمن ایرو اسپیس سینٹر ڈی ایل آر کے سائنسدان اس مصنوعی سورج کی تیز روشنی اور حرارت کے ساتھ تجربہ کرکے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ سورج سے جو زبردست توانائی خارج ہو رہی ہے اسے زیادہ موثر انداز سے کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ 
تازہ ترین