• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کے نام میں لفظ اللہ شامل کرنے کی اجازت نہ دینے پر جارجیا کے جوڑے کا حکومت پر مقدمہ

کراچی(نیوزڈیسک)جارجیا کے ایک جوڑے نے اپنی بیٹی کے نام میں لفظ اللہ شامل کرنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق، بلال عاصم اور ایلزا بیتھ ہینڈی نے اپنی بیٹی کا نام زلیخا گریس فل لورینا اللہ رکھا تھا، تاہم جارجیا کی حکومت نے اس نام کو قانون کے منافی قرار دے کر بچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔جارجیا کے قانون کے مطابق، بچے کا آخری یا خاندانی نام ماں، باپ یا دونوں کے ناموں کا مرکب ہونا ضروری ہے۔تاہم بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے کا نام ماسٹر فل موسیراعلے اللہ ہے اور اس کے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنانے پر حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
تازہ ترین