• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دماغی سگنلز کے ذریعے روبوٹس کی تربیت کی جاسکتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی لیبارٹری (سی ایس اے آئی ایل) اور بوسٹن یونیورسٹی کے ماہریننے روبوٹس کی تربیت کے حوالے سے ایک نیا طریقہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے انسانی دماغ کی اس صلاحیت کو استعمال کیا ہے جس کی مدد سے دماغ کسی بھی غلطی کے امکان کو بھانپ کر جسم کو سگنل بھیجتا ہے۔ ماہرین نے اس پروجیکٹ میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو 10 سے 30 ملی سیکنڈ کے اندر دماغ کے سگنل کو پکڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین