• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں گاڑی خراب ہونے سے قبل ہی خبردار کرنے والی ڈیوائس ایجاد

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک ایسی ڈیوائس ’’کار جینی ایپ‘‘ ایجاد کی گئی ہے جو گاڑی خراب ہونے سے قبل ہی ڈرائیور کو خبردار کر دیتی ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، یہ ڈیوائس با آسانی گاڑی میں نصب کی جا سکتی ہے اور اسے کار میں موجود ’’آن بورڈ ڈائگنوسٹکس پورٹ‘‘ (او بی ڈی آئی آئی) میں لگایا جاتا ہے۔ یہ ڈیوائس چلتی ہوئی گاڑی میں ہر پرزے کا جائزہ لیتی ہے اور اس آلے کو فراہم کرتی ہے جو گاڑی کے مالک کو کسی بھی خرابی سے قبل ہی خبردار کر دیتا ہے۔ اس ڈیوائس کا سافٹ ویئر ایپل اسٹور اور اینڈروئیڈ کے پلے اسٹور پر موجود ہے۔
تازہ ترین