• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری ہتھیاروں پر عالمی سطح پر پابندی، اقوام متحدہ کی کانفرنس، امریکا،برطانیہ کا شرکت سے انکار

نیویارک(جنگ نیوز)جوہری ہتھیاروں پرعالمی سطح پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس نیویارک میں شروع ہو گئی ہے تاہم اس میںامریکا، برطانیہ اورفرانس سمیت 40ممالک نے شرکت نہیںکی جبکہ  پاکستان، بھارت اور چین اس دوران غیر حاضر رہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری ہتھیاروں پرعالمی سطح پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس نیویارک میں شروع ہو گئی ہے ۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا مقصد دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانا ہے،اقوام متحدہ کے رکن 100 سے زائد ممالک اس دوران کوشش کریں گے کہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کی ایک ایسی عالمی معاہدے پر اتفاق کر لیا جائے، جس پر عملدرآمد قانونی طور پر لازمی ہوتاہم کئی جوہری طاقتوں نے اس کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانس، برطانیہ، اسرائیل، روس اور امریکا نے اس کانفرنس کا انعقاد نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ۔واضح رہے اس وقت دنیا میں تباہی کی سب سے بڑی وجہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہی بن رہا ہے جس کے باعث کئی ممالک بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں ،یہ ہہی وجہ ہے کے اقوام متحدہ کی جانب سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاہم  بڑے ممالک کی عدم شرکت نے اسے اتنا پر اثر نہیں بنایا جتنا کے یہ ہوسکتی تھی ،لیکن اس کانفرنس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس وقت دنیا کے کمزور ممالک جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہیں۔
تازہ ترین